اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)شہبازحکومت نےرواں مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی تادسمبر 2024کےدوران پاکستان کےتمام شعبوں کی برآمدات میں اضافہ کرنےمیں کامیابی حاصل کرلی۔
منرلز،پیٹرولیم 48،کیمیکل،فرٹیلائرز ،فارما 25،ٹیکسائل اورلیدرکی برآمدات میں10فیصد اضافہ جبکہ دیگر مینوفیکچرنگ مصنوعات 11،میٹلز اورجیمز کی برآمدات بھی 7فیصد بڑھیں.
حکومتی ذ رائع کے مطا بق جولائی تادسمبر2024میں سالانہ بنیاد پرٹیکسائل اورلیدرکی برآمدات میں10فیصداضافہ ہوا، اسی مدت میں ایگرو اور فوڈ سیکٹر میں سالانہ بنیاد پر برآمدات میں6فیصداضافہ ہوا۔
مالی سال کی پہلی ششماہی میں دیگر مینوفیکچرنگ مصنوعات کی برآمدات 11فیصد،میٹلز اور جیمز کی برآمدات7فیصد بڑھیں، منرلز اورپیٹرولیم کی برآمدات میں 48 فیصد، کیمیکل، فرٹیلائرز اورفارما کی برآمدات میں25فیصد اضافہ ہوا.
ٹیکسائل اورلیدر کی برآمدات 9ارب 62کروڑ 46لاکھ ڈالرزرہیں،اسی مدت میں ایگرو اور فوڈ سیکٹرکی برآمدات4ارب13کروڑڈالرزرہیں، جولائی تا دسمبر میں دیگر مینوفیکچرنگ مصنوعات کی برآمدات ایک ارب28کروڑ ڈالر، میٹلز اینڈ جیمزکی برآمدات کاحجم61 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ، منرلز، پیٹرولیم کی برآمدات61 کروڑ 25 لاکھ ڈالر، کیمیکلز ، فرٹیلائزر اور فارماسیکٹرکی برآمدات کا حجم 24 کروڑ 22 لاکھ ڈالر رہا۔