• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IMF جائزہ مشن تعین کریگا پاکستان کو آئندہ قسط کب ملنی ہے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجزیہ کار شہباز رانا نے کہا کہ آئی ایم ایف کا جائزہ مشن اپنے معمول کے مطابق آئے گا۔ وہ تعین کرے گا کہ پاکستان کو آئندہ قسط کب ملنی ہے۔یہ والا جو مشن ہے گورننس اینڈکرپشن ڈائگناسٹک والا اس کے بارے میں ستمبر میں فیصلہ ہوا تھا۔اس مشن کا مقصد یہ تھا کہ پاکستان جوگورننس اسٹرکچر ہے اس کے جو اینٹی کرپشن میکنزم ہیں ان کا مطالعہ کرنا ہے ۔ سابق کرکٹر راشد لطیف نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی تیاری مکمل نہیں لگ رہی ۔ کرکٹر احمد شہزاد نے کہا کہ سینئر کھلاڑی نئے کھلاڑیوں کو موقع نہیں دیتے کیوں کہ ان کی پوزیشن ماری جائے گی۔پروگرام کے آغاز میں میزبان شہزاد اقبال نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں8 ججز کی تعیناتیاں ، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا۔کمیشن کے رکن بیرسٹر علی ظفر کی جانب سے اجلاس موخر کرنے کی درخواست کی جارہی ہے۔ بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ جب تک اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی سینارٹی کا معاملہ حل نہیں ہوتا تب تک اجلاس نہ بلایا جائے۔ بینچز کے اختیارات کا کیس، جسٹس محمد مظہر کا نوٹ جاری۔

اہم خبریں سے مزید