• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کا اسماعیلی سینٹر کا دورہ

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے دوبئی میں اسماعیلی سنٹر کا دورہ کیا اور اپنی عظمت کی غیرمعمولی زندگی گزارنے والی اور سماجی خدمات کے حوالے سے عالمی شہرت آفاق شخصیت ہزہائینس پرنس کریم آغا خان کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر اسماعیلی مرکز دوبئی کے نائب صدر خلیل فیروز محمد، سفارتی تعلقات کے سربراہ اکبر ورجی اور اسماعیلی برادری کی ممتاز شخصیت حسن ویلانی نے ان کا استقبال کیا۔ پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے تعزیتی کتاب میں اپنے جذبات لکھے انہوں نے کہا کہ عظمت کے شہزادے کریم آغا خان چہارم کا انتقال عالمی برادری کیلئے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔
اہم خبریں سے مزید