کوہاٹ(ایجنسیاں)کرک میں امن گرینڈ جرگہ، مسلح گروہوں کو انخلائ کیلئے3دن کی ڈیڈلائن دے دی اور قرار دیا کہ مقررہ مدت کے بعد قوم مسلح جتھوں کے خلاف مسلح لشکر کشی کرنے پر مجبور ہوگی۔ امن جرگہ نے ریاست سے پولیس کو درکار تمام وسائل فراہم کرنے اور نیشنل ایکشن پر عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا ۔اتوار کے روز کرک کی تحصیل تحت نصرتی سپورٹس گراؤنڈمیں خٹک قوم کا امن جرگہ منعقد ہوا جس میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ایم این اے شاہد خٹک ، صوبائی وزیر زراعت میجر(ر) سجادبارک وال سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے مقامی عہدیداروں اور ضلع بھر سے آئے ہوئے افراد نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق منعقدہ گرینڈ امن جرگہ نے متفقہ قرارداد منظورکرتے ہوئے کہا کہ ضلع کرک کی سرزمین کسی قسم کے دہشت گردانہ واقعات اور تخریبی کارروائی کے لئے استعمال کرنے کی جازت نہیں دیں گے۔ مشترکہ قرارداد میں ضلع کی حدود سے مسلح گروہوں کے انخلا کے لیے تین دن کی مہلت دے دی اورقراردیا کہ اگر مقررہ مدت کے بعد قوم مسلح گروہ کی موجودگی پرمسلح لشکر کشی اورکسی بھی راست اقدام کرنے سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔