• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی جانب سے انٹونی بلنکن اور جیک سلیوان کیلئے سکیورٹی کلیئرنس منسوخ

کراچی(نیوزڈیسک) وائٹ ہاؤس کے حکام نے ہفتے کے روز بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق وزیرِ خارجہ اینٹونی بلنکن اور قومی سلامتی کے سابق مشیر جیک سلیوان کی سکیورٹی کلیئرنس منسوخ کر دی ہے۔ یہ اقدام ایک دن بعد سامنے آیا جب ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے اپنے پیشرو جو بائیڈن کے لیے سکیورٹی کلیئرنس منسوخ کر دی تھی جس سے روزانہ کی انٹیلی جنس بریفنگ تک ان کی رسائی رک گئی۔ حکام نے ہفتے کے روز بتایا کہ ٹرمپ نے بائیڈن کی ڈپٹی اٹارنی جنرل لیزا موناکو کے لیے بھی سکیورٹی کلیئرنس منسوخ کر دی جنہوں نے چھے جنوری2021کو امریکی کیپیٹل پر ٹرمپ کے حامیوں کے حملوں کے حوالے سے محکمہ انصاف کا ردِعمل پر رابطہ کاری کرنے میں مدد کی۔
اہم خبریں سے مزید