• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی استحکام کیلئے قرآن وسنت کانفاذ ضروری ہے،جماعت اہلحدیث

لاہور(خبرنگار)جامعہ اہلحدیث کی تقریب بخاری وعظمت صحابہ واہل بیت کانفرنس چوک دالگراں میں ہوئی ۔جس میں جماعت اہلحدیث کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں استحکام کے لیے قرآن وسنت کا نفاذ ضروری ہے فلسطین پر کسی فرعون کے قبضے برداشت نہیں کریں گے ،قاری محمد یعقوب شیخ، پروفیسر عبد المجید ،حافظ عبد الوہاب روپڑی، قاری عبد الرحیم کلیم ،مولانا یوسف پسروری ،مولانا ناصر مدنی ، عبد الوحید شاہد روپڑی ،پروفیسر عبید الرحمن محسن، مولانا سیف اللہ عابد، مولانا شکیل الرحمٰن ناصر، مولانا اسماعیل روپڑی، مولانا سلمان شاکر ،مولانا حافظ امجد اقبال گھمن قاری محمد فیاض اور دیگر علمائے کرام نے خطاب کیا۔
لاہور سے مزید