لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد کی زیرصدارت پی ایم ایل لورز کی جانب سے مسلم لیگ ہاؤس میں چودھری یاسر عرفات کو فیڈمک کا بورڈ آف ڈائریکٹر اور پاکستان مسلم لیگ پنجاب کا سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر ایک تقریب ہوئی ۔ میزبانی سید منظر گیلانی نے کی ، اجلاس سے ڈاکٹر محمد امجد ، چودھری یاسر عرفات اورمیاں وحید احمد نے خطاب کیا ، ڈاکٹر محمد امجد نےکہاکہ چودھری شجاعت حسین نے ہمیشہ رواداری اور ملک کو جوڑنے کی سیاست کی ہے ۔