• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی، سرقہ بالجبر، راہزنی سمیت درجنوں وارداتیں، 3 کاریں، 25 موٹرسائیکل چوری

اسلام آباد‘ راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار‘ سٹاف رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی ،سرقہ باالجبر ،راہزنی، نقب زنی اور چوری کی 10وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات‘ قیمتی اشیاء سمیت 2 کاریں‘ 3موٹر سائیکل اڑا لئے گئے۔ تھانہ کوہسار، تھانہ سبزی منڈی اور تھانہ شمس کالونی کے علاقوں میں3 موبائل فونز اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی۔ تھانہ شالیمار اور تھانہ سنگجانی کے علاقے میں دو گھروں کے تالے ٹوٹ گئے۔ کارچوری کے مقدمات تھانہ آبپارہ اور تھانہ رمنا میں درج کروائے گئے جبکہ موٹر سائیکل چوری کے مقدمات تھانہ کراچی کمپنی، تھانہ انڈسٹریل ایریا اور تھانہ سبزی منڈی میں درج ہوئے۔ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،نقب زنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری ایک گاڑی 22 موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،4افراد سے جھپٹا مار کر ان کے موبائل چھین لئے گئے۔ تھانہ سٹی کے علاقہ اسلامیہ سکول نمبر 4کے قریب 3نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر اسرار احمد وغیرہ سے 3 موبائل اور تین سو، تھانہ رتہ امرال ماربل فیکٹری روڈ پر ایک آلٹو گاڑی اور موٹر سائیکل پر سوار چار ملزمان فدا حسین کی گاڑی سے اسلحہ کی نوک پر 2 لاکھ 65ہزار اور 2موبائل، تھانہ پیرودھائی منڈی موڑ کے قریب 2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر ندیم شہزاد کا موٹر سائیکل، تھانہ بنی سیدپور روڈ پر شہری سے موبائل، تھانہ کینٹ ایریا میں موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر احمد سے 70ہزار، تھانہ ویسٹریج ریلوے سکیم 5میں 2موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر ریاض احمد سے موبائل اور 30ہزار، تھانہ نصیر آباد سہام جنازہ گاہ کے قریب 2نامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پر نصراللہ سے موٹر سائیکل 125، کوہ نور ملز کے قریب 2موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر حمد اللہ سے موٹر سائیکل 125ماڈل 2025اپلائیڈ فار اور 40ہزار، تھانہ ائرپورٹ گلزار قائد میں 2موٹر سائیکل سوار وقاص احمد عباسی سے اسلحہ کی نوک پر 3ہزار، تھانہ روات کے علاقہ بحریہ فیز 8میں 2موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر ڈیلیوری بوائے سلیم رضا سے موبائل اور کمپنی کی رقم 47 ہزار76 روپے، بحریہ ٹائون فیز 8میں 3 نامعلوم ملزمان امجد فاروق سے موٹر سائیکل اور ڈیڑھ لاکھ روپے چھین کر لے گئے۔ لیاقت روڈ پر منورحسین کی بیوی کے پرس سے 50ہزار، شناختی کارڈ اور 2اے ٹی ایم کارڈ، ڈھوک حسو میں محمد اسلم کی گھر کے بیٹھک کا تالا توڑ کر آدھا تولہ سونا‘ ڈیڑھ لاکھ، فرشی پنکھا، برتن اور سائیکل، پیرودھائی میں مہران اقبال کے فلیٹ کے تالے توڑ کر 2موبائل اور 12ہزار، کمرشل مارکیٹ میں ثناء انجم کی گاڑی کا شیشہ توڑ کر گاڑی سے لیپ ٹاپ، طلائی انگوٹھی، موبائل، لیپ ٹاپ چارجر، بلوٹوتھ پرس، پیسے، میک اپ کٹ بیگ جرسی ہینڈ فری اور دیگر سامان، ڈبل روڈ پر توقیر مصطفیٰ کی دکان کے کنڈے توڑ کر 4لاکھ، ڈھوک کالا خان میں علی عمران کے گھر کے باہر سے کیمرہ، میرا موہڑہ میں شوکت محمود کے ڈیرہ سے دو گائیں، دو بچھڑے اور ایک بہڑی چوری کرلی گئی۔
اسلام آباد سے مزید