اسلام آباد( نیوز رپورٹر)سرکاری ملازمین نے پارلیمنٹ ہاؤس گرینڈ دھرنا 20 فروری تک مؤخر کر دیا ہے۔ حکومت اور سرکاری ملازمین قیادت کے در میان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔حکومت نے سرکاری ملازمین سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنا دی۔ چیف کوارڈینیٹر آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس رحمان باجوہ نے کہا ہے کہ حکومتی کمیٹی سرکاری ملازمین سے چارٹر آف ڈیمانڈ پر مذاکرات کرے گی،۔مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو 20 فروری کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا ہو گا۔حکومتی مزاکراتی کمیٹی کی سربراہی بطور چیئرمین رانا ثناءاللہ کریں گے۔ارکان میں طارق فضل چوہدری، علی پرویز، سپیشل سیکرٹری داخلہ، ڈی سی اسلام اآ باداور ڈی آئی جی سیکیورٹی شامل ہیں۔ دریں اثنا چیئرمین فیڈرل ایپکا اسلام آباد سید گلفراز حسین شاہ کاظمی نے ایپکا سنٹرل کیبنٹ کا ھنگامی اجلاس بھی 11 فروری کو طلب کر لیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسسٹنس پیکج مراعات کے خاتمے کے نوٹیفکیشن کو فلفور کالعدم قرار دے کر اسسٹنس پیکچ کو فلفور نافذ العمل کیا جا ئے۔وفاقی ملازمین بلخصوص یو، ڈی ، سی ، اسسٹنٹس، سپریٹنڈنٹس کی اپگریڈیشن صوبائی طرز پر کی جا ئے۔2023 کی ون ٹائم ڈسپنسیشن کی مکمل مراعات دی جائیں۔وفاق بھر کے اداروں میں بلاتفریق ایگزیکٹو الاوئنس کا نفاز کیا جا ئے۔فاق کی جامعات بلخصوص قائداعظم یونیورسٹی کو درپیش مالی بحران سے نمٹنےکیلئے فلفور خصوصی امدادی رقم کا اجراء کیا جا ئے۔لیز/ ہائرنگ آف ہاوس ریوائس ریٹس کا فلفور نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔