راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) عوام پاکستان پارٹی راولپنڈی و اسلام آباد شعبہ خواتین کی کنوینرز نے کہا ہےکہ خواتین کی شمولیت کے بنا پاکستان کی ترقی ممکن نہیں۔عوام پاکستان پارٹی میں خواتین کو واضح نمائندگی کا حق دیا جائے گا۔یہ بات عوام پاکستان پارٹی اسلام آبادکی کنوینر زنیرا ملک اور راولپنڈی سٹی کی کنوینر ثمینہ شعیب نے کہا کہ جدو جہد آزادی سے لے کر پاکستان کی ترقی میں خواتین کا کردار مثالی رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین پاکستان کی تعمیر وترقی میں درخشاں باب کی حیثیت رکھتی ہیں۔خواتین پاکستان کی مساوی شہری ہونے کے ناطے عام انتخابات لڑنے اور قومی، صوبائی اور مقامی سطح پر کسی بھی عوامی عہدے کے لیے بلا امتیاز منتخب ہونے کے لیے آزاد ہیں۔