• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عصر حاضر روبوٹکس ٹیکنالوجی کا دورہے‘ ڈاکٹر محمد عاصم

پشاور(جنگ نیوز) پشاور ماڈل سکول صفیہ ہومزبرانچ ورسک روڈکے طلباء نےروبو سپارک ایونٹ کے تحت روبوٹکس کے تمام گیمز کے مقابلے جیت لئےجن میں لائٹ فالوور ،روبوٹ کرکٹ گیم، سم بوٹ ،فٹ سال اور ٹگ آف وار، ہڈل ریس کے علاوہ دیگر مقابلے شامل تھے۔روبو سپارک ایونٹ کا انعقاد پشاور ماڈل سکول بوائز تھری کے آڈ ٹیوریم میں کیا گیا جس میں پشاور ماڈل اسکول بوائز ٹو ورسک روڈ، بوائز تھری رنگ روڈ اور صفیہ ہومز برانچ ورسک روڈ کی جماعت پنجم، ششم اور ہفتم کے طلباء کے مابین مقابلے ہوئے۔طلباء نے اپنی تیار کردہ جدید ایجادات کا عملی مظاہرہ کیا۔اسسٹنٹ پروفیسر کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ایگرکلچر یونیورسٹی ڈاکٹر محمد عاصم نے جج کے فرائض انجام دیتے ہوئے کہا کہ عصر حاضر روبوٹکس ٹیکنالوجی کا دور ہےجس نے سائنسی علوم کو اس حد تک ترقی دے دی ہے کہ آج کا طالب علم گھر بیٹھے نت نئی ایجادات کر رہا ہے۔وقت کا تقاضا ہے کہ ہم طلباء کی ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کریں ۔انہوں نے طلباء کو نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر انعامات دئیے۔
پشاور سے مزید