کوئٹہ(پ ر) جے یو آئی پاکستان کے صوبائی امیر مولانا عبد المالک، صوبائی رابطہ کمیٹی کے ارکان حاجی عبدالرزاق لانگو مولانا عبدالغنی ساسولی حاجی امین اللہ امین مولانا محمد اقبال عثمانی ڈاکٹر حفیظ الرحمن کھوسہ مفتی مطیع الرحمن لانگو اور حافظ منصور احمد مینگل نے کہا ہے کہ پشتون آباد تھانہ اور اس سے ملحقہ علاقوں نصراللہ خان چوک کی بڑی آبادی سوئی گیس کی سہولت سے محروم ہے گیس کے کنکشن ہونے کے باوجودلوگ مہنگے داموں ایل پی جی استعمال کرنے پرمجبورہیں رہنمائوں نے کہا ہے کہ گوالمنڈی چوک سےنئی پائپ لائن کے تنصیب کے کام سے امید پیداہوئی تھی کہ رمضان المبارک سے قبل صورتحال بہترہوجائے گی لیکن عبدالولی چوک تک کام پہنچ کررک گیا رہنمائوں نے حلقہ ایم پی اے اورسوئی گیس کمپنی حکام سے مطالبہ کیاکہ گیس سپلائی کی بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔