• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماورا حسین کے شیندی کے جوڑے کی قیمت سننے والوں کے ہوش اڑ گئے

کولاج بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ
کولاج بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ 

معروف اداکارہ ماورا حسین کی اچانک شادی کی خبر ہی مداحوں کو چونکا دینے کے لیے کافی تھی کہ اب ان کی جانب سے پہنے جانے والے ملبوسات کی قیمت جان کر صارفین ورطۂ حیرت میں ڈوبے نظر آ رہے ہیں۔

اداکارہ نے رواں ماہ کے آغاز میں اپنے پرانے دوست و اداکار امیر گیلانی سے شادی کر کے مداحوں کو خوش گوار تحفہ دیا ہے۔

جہاں ان کی شادی کی خبریں پاکستان سمیت بھارت میں یکساں مقبول ہیں، وہیں ان کی جانب سے اپنی شادی کی مختلف تقریبات میں پہنے جانے والے ملبوسات نے بھی خاص توجہ حاصل کر لی ہے۔


ان ملبوسات پر ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ ماورا حسین نے اپنی زندگی میں نئے رشتے کا آغاز منگنی کے بجائے براہِ راست نکاح سے کیا ہے۔

ان کا نکاح 5 فروری کو امیر گیلانی کے ساتھ ہوا تھا۔


اس تقریب کے لیے اداکارہ نے لاہور کے نامور ڈیزائنرز رانوز ہائیرلومز (Rano's Heirlooms) کے جوڑے کا انتخاب کیا تھا۔

ماورا حسین کی جانب سے نکاح کے دن پہنے گئے اس خوبصورت لہنگے کی قیمت 19 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے تھی۔

اسی طرح اب ماورا کی جانب سے اپنی ’شیندی‘ کی تقریب پر پہنے گئے جوڑے کی قیمت کا انکشاف بھی ہوا ہے۔


’ہنگامہ ایکسپریس‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ جوڑا معروف ڈیزائنر ثانیہ مسکتیہ کا تیار کردہ ہے جس کی قیمت 19 لاکھ 95 ہزار بتائی گئی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید