• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور جرمنی کے درمیان تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہونگے،فلورین والٹر

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جرمن اماراتی جوائنٹ کونسل برائے انڈسڑی اینڈ کامرس دبئی کے فلورین والٹر نے کہا ہے کہ بلوچستان مین انرجی مائنگ فشریز اور مالداری کے شعبہ میں کاروبار کے وسیع مواقع موجود ہیں،ہم بلوچستان کی بزنس کمیونٹی کو جرمنی میں سہولیات کی فراہمی کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ چیمبر آف سمال انڈسٹری میں تقریب سے خطاب میں کیا۔ تقریب میں کوئٹہ چیمبر آف سمال انڈسٹری کے گروپ چیئرمین ولی محمد،صدر میر مراد بلوچ،سنیئر نائب صدر تاج محمد بڑیچ،نائب صدر عطاللہ مینگل ،ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ کے سابق سنیئر نائب صدر صلاح الدین خلجی،ڈائریکٹرسمیڈا اقبال،عبدالخالق آغا،اسد خان، نادر خان،دوست محمد،نعیم الرحمنٰ،حامد محمو د ملک،نوید یوسف،فیض اللہ نورزئی،حاجی ابراہیم،سید عرفان آغا،محمد اختر درانی،عبدالاحد آغا،آغا گل خلجی،یوسف بازئی،فرید آغا،جہانگیر، وومن چیمبر کی شرمین یونس موجود تھیں۔ فلورین والٹر نے بلوچستان کی تاجربرادری کے ساتھ مل کر بزنس کو فروغ دینے کا عزم کا اظہارکیا اور کہا کہ بلوچستان میں تجارت کے بہترین مواقع موجود ہیں ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کیلئے جرمن کمپنیوں کی سرمایہ کاری انتہائی مفید ثابت ہوسکتی ہےآئندہ دو سال میں پاکستان اور جرمنی کے درمیان تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہونے کی امید ہے۔ اختتام پر کوئٹہ چیمبر آف سمال انڈسٹریکی جانب سے جرمن اماراتی جوائنٹ کونسل برائے انڈسڑی اینڈ کامرس دبئی کے فلورین فلپووالٹر کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔
کوئٹہ سے مزید