کوئٹہ(پ ر)کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے سابق سینئر نائب صدر صلاح الدین خلجی نے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ محمد ہاشم خان کاکڑ کی بطور جسٹس سپریم کورٹ تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحیثیت چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ انہوں نے انصاف کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور بحیثیت جسٹس سپریم کورٹ وہ یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔