پشاور(جنگ نیوز)صدارتی اعزاز یافتہ گلوکارہ وگمہ 14سے 16فروری تک مقامی سینما میں میوزیکل شو ’’د سپرلی گلونہ‘ ‘میں پشتو فلموں کے سپرسٹار شاہد خان سمیت دیگر مقبول فنکاروں کے ہمراہ فن کا مظاہرہ کریں گی ۔شوکے پروڈیوسر لیاقت علی خان یوسفزئی اور جان سید ہیں۔ وگمہ اورشاہد خان کو امید ہے کہ پچھلے برس کی طرح اس بار بھی ان کے مداح شو کو پسند کریں گے جس میں ان کی تفریح کا اہتمام کیا گیا ہے۔