کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال ٹاؤن کی جانب سے محمود غزنوی پارک میں جاری سہ روزہ پھولوں و پرندوں کی نمائش اختتام پذیر ہوگئی، اختتامی تقریب میں چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے شاندار پروگرام کے انعقاد پر محکموں کو سراہا اور کہا کہ ٹیم ورک کے نتیجے میں پروگرام میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔