کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مغربی ممالک دین اسلام کی دوسرے مذاہب میں بڑھتی ہوئی مقبولیت سے پریشان ہوکر مسلم ممالک کو کمزور کرنے کیلئے سازشیں کر رہے ہیں، امت مسلمہ کی فلا ح و بہبود کیلئے تمام مسلم ممالک کا اتحاد بہت ضروری ہے،مسلم ممالک مل کر کمزور مسلم ممالک کا سہارا بنیں۔