• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت و محکمہ پولیس ہیوی ٹریفک کو پابندی کرانے میں ناکام، منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے شاہ لطیف ٹاؤن میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے 20سالہ حسنین کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس او ر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت، محکمہ پولیس اور متعلقہ حکام کی نا اہلی و ناکامی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں ہیوی اور بے ہنگم ٹریفک اور تیز رفتار ڈمپرزاورٹینکرز کی ٹکر سے شہریوں کی بڑھتی ہوئی اموات کی ذمہ دارسندھ حکومت اور پولیس ہے،  صوبائی وزراء، قابض میئر اور اعلیٰ پولیس حکام بیانات دے رہے ہیں،  سندھ حکومت و محکمہ پولیس ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کو شہر میں نقل و حرکت کے اوقات کی پابندی کرانے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئے ہیں،دریں اثناء شاہ لطیف ٹاؤن میں ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق نوجوان کی امام بارگاہ جعفریہ گلبہار میں نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کے ناظم علاقہ و وائس چیئر مین ناظم آباد ٹاؤن نعمان صدیقی، چیئر مین یوسی 7سلیم ضیائی، نائب ناظم کاشف عبد اللہ و جماعت اسلامی کے کارکنوں نے شرکت کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید