کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے اسلام آباد میں وکلا ء پر پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکلاء کے ساتھ فسطائیت اور پولیس گردی کی گئی جس کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہم وکلاء کے ساتھ کھڑے ہیں، علاوہ ازیں حلیم عادل شیخ نے وفد کے ہمراہ سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ سے اہم ملاقات کرکے تحریک تحفظ آئین پاکستان اتحاد میں باضابطہ شامل ہونے کی دعوت دی، انھوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سندھ یونائیٹڈ پارٹی ہمارے اتحاد کا حصہ بنے، تاکہ ملک میں آئین کی بحالی کے لئے مشترکہ جدوجہد کی جا سکے۔