• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچی کی ہلاکت، دولہا گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈاکس پولیس نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کا مقدمہ درج کر کےدولہا پولیس اہلکار آفتاب کو گرفتار کرلیا ،مبینہ طور پر ہوائی فائرنگ سے موسیٰ لین میں کمسن بچی جاں بحق ہوگئی تھی،پولیس کاکہنا ہےکہ ڈاکس پولیس تھانہ کے ساتھ واقع کوارٹر میں دولہا اور اسکے ساتھی رات بھر فائرنگ کرتے رہے ، پولیس نے دولہا اور اسکے دوستوں اظہر باجوہ،کامران ملک،علی،اقبال بہاری،ساجد ریاض،واحد ریاض ، وحید اور دیگر چار نامعلوم افراد کو نامزد کرکے مقدمہ در ج کیا ،پولیس کے مطابق دولہا آفتاب کراچی پولیس چیف آفس میں تعینات ہے، شادی کی تقریب میں ایس ایم جی،نائن ایم ایم اور تیس بور ہتھیار استعمال ہوئے،ہوائی فائرنگ کا مقام اور بچی کی ہلاکت کا وقوعہ تقریبا ایک کلو میٹر فاصلہ رکھتا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید