کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی سینیٹر وقار مہدی نے منور چورنگی پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے متبادل راستے بنانے اور تجاوزات ہٹانے سمیت تمام ممکنہ اقدامات فوری کرنے کی ہدایات کر دی ،انہوں نے ضلع شرقی میں حکومت سندھ کی جانب سے زیرِ تکمیل 3 ارب سے زائد لاگت کے 16ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی اور مختلف منصوبوں کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا، انہوں نے متعلقہ افسران کو زیرِ تکمیل منصوبوں کی رفتار تیز کرنے اور معیار پر کوئی کمپرومائیز نہ کرنے کی سختی سے ہدایات بھی کیں