• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پوسٹ کی افادیت محدود نجی شعبہ مضبوط کیا گیا، پیپلز لیبر بیورو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی نے کہا ہے کہ پاکستان پوسٹ کے ملازمین کی یونین برصغیر کی تقسیم سے قبل اور قیام پاکستان کے بعد بھی ایک طاقت ور ٹریڈ یونین رہی ہے، مگر مختلف حکمرانوں کی غیر دانش مندانہ اور مزدور دشمن پالیسیز کے باعث اس ادارے کی افادیت اور خدمات محدود کرکے نجی شعبے کو مضبوط کیا گیا، وہ پیپلز یونٹی آف پوسٹل ایمپلائز پاکستان کے سیکریٹری جنرل عمران خان جمالی کی جانب سے صدر خالد خان اور ان کے ساتھیوں کی کراچی آمد کے موقع پر ان کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ وعشائیے سے خطاب کررہے تھے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید