کراچی(اسٹاف رپورٹر) باغ کورنگی قبرستان والی گلی میں واقع گھر میں آگ لگنے سے 40سالہ گلشن زوجہ راشد جھلس کر جاں بحق جبکہ17سالہ احمد والد راشد اور 16سالہ اسماء دختر راشد جھلس کر زخمی ہوگئے، پولیس کاکہنا ہےکہ بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہےکہ واقعہ شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔