پیرس(رضا چوہدری /نمائندہ جنگ )فرانس کے درالحکومت پیرس میں مودی کا استقبال سیاہ جھنڈوں اور مودی ٹیرورسٹ مودی ٹیرورسٹ کے نعروں سے کیا گیا شدید بارش کے باوجود پاکستانی و کشمیری کمیونٹی فرانسبھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی آمد پر سراپا احتجاج بنے رہاہے اور مسلسل گئی گھنٹوں تک مودی اور بھارتی افواج کے مظالم کے خلاف آواز بلند کرتے رہئےاس موقع مظاہرے میں شامل پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کا کہنا تھا کہ ہمارے احتجاج کا مقصد یہ بتانا ہے کہ فرانس حکومت نے بھارتی وزیراعظم نرنیدہ مودی کو اس کانفرنس میں مدعو کیا ہے ان چاہئے کہ وہ اس پوچھیں کہ کہ مقبوضہ کشمیر ایک طرف کشمیری نوجوانوں کی نسلکشی کررہا ہے اور دوسرے طرف وہ جدید ٹیکنالوجی کےلئے دوروز کانفرنس میں کیا لینے آیا ہے -