• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیڈیم کے اطراف صفائی اور خوبصورتی کا کام جلد مکمل کیا جائے، کمشنر

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کو چیمپیئنز ٹرافی کی اہمیت کے پیش نظر اسٹیڈیم کے اطراف صفائی اور خوبصورتی کے کام کو جلد از جلد مکمل کرے ، کمشنر نے ڈپٹی کمشنر اور بلدیاتی افسران کے ہمراہ ضلع شرقی کے مختلف علاقوں کے دورے میں صفائی ،ٹریفک کے لئے رکاوٹ بننے والی تجاوزات، شہر میں تعمیراتی ملبہ اور تعمیراتی سامان کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات سمیت شہری مسائل کو دور کرنے کے اقدامات، کراچی بس ریپڈٹرانزٹ منصوبہ پر جاری ترقیاتی کام اور ٹریفک کے لئے فراہم کئے جانے والے متبادل راستوں کی سہولتوں کا بھی جائزہ لیا، کمشنر کو بتایا گیا کہ ریڈ لائن منصوبہ پر کام تیزی سے جاری ہے کو شش کی جارہی ہے کہ منصوبہ کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، یونیورسٹی روڈ پر متبادل راستوں کو بہتر بنانے کے بعد ٹریفک کی روانی بہتر ہورہی ہے، کمشنر نے شمامہ شاپنگ مال سڑک پر ٹوٹی ہوئی پانی اور سیوریج کی لائنوں کی وجہ سے ٹریفک اور پیدل چلنے والوں کو درپیش دشواریوں کا بھی جائزہ لیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید