• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت ماحول دوست ٹرانسپورٹ کا فروغ چاہتی ہے، قاسم نوید قمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر )وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے سرمایہ کاری و پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سید قاسم نوید قمر کی زیرِ صدارت صوبے میں ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ بالخصوص بجلی سے چلنے والی بسوں ، کاروں/ٹیکسیوں ، موٹر سائیکل اور دیگر ٹرانسپورٹ میں سرمایہ کاری کی خواہشمند کمپنیوں کے ساتھ ایک اہم اجلاس محکمۂ سرمایہ کاری سندھ کے دفتر فنانس اینڈ ٹریڈ سینٹر کراچی میں منعقد ہوا، سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ عالمی ماحولیاتی منظر نامے کو دیکھتے ہوئے سندھ حکومت ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا چاہتی ہے، اس ضمن میں سندھ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ میں الیکٹرک بسیں چلائی ہیں، سندھ حکومت کے اس اقدام کو تمام اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے سراہا گیا ہے، الیکٹرانک وہیکل ٹرانسپورٹ سے سندھ بھر میں روزگار کے 30 ہزار سے زائد مواقع پیدا ہو سکیں گے،انہوں نے کہا کہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کی خواہشمند کمپنیوں کو سندھ حکومت کا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ یونٹ ہر ممکن مدد فراہم کررہا ہے،اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ سندھ و ڈائریکٹر جنرل پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اسد ضامن ، چیف ایگزیکیٹو آفیسر سندھ انٹر پرائز ڈیویلپمنٹ فنڈ خضر پرویز اور دیگر نے شرکت کی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید