کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میں ہنگامی طبی امداد کے نظام کو مزید مستحکم بنانے کے لیے سندھ انٹیگریٹڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروسز کو جدید طبی آلات اور تربیت یافتہ عملے کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے، جو ہفتے کے ساتوں دن اور چوبیس گھنٹے بلا معاوضہ عوام کو خدمات فراہم کر رہی ہے،سروس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بریگیڈیئر (ر) طارق قادر لاکھیر نے سروس کے ہیڈ آفس میں منعقد تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کے تعاون سے اس سروس کا دائرہ کار سندھ کے دور دراز علاقوں تک بڑھایا جا رہا ہے۔