• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ٹیم کیلئے بری خبر: جسپریت بمرا چیمپئنز ٹرافی سے باہر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی کرکٹ ٹیم کیلئے بری خبر ہے، فاسٹ بولر جسپریت بمرا فٹنس مسائل کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے ہیں۔ منگل کی شب بھارتی کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا کہ جسپریت بمرابیک انجری کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے ہیں ، ہرشیت رانا ان کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب ورون چکر ورتھی کو یشسوی جیسوال کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔

اسپورٹس سے مزید