• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم میں تبدیلی کا امکان ختم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم میں تبدیلی کا امکان ختم ہوگیا اور وہی پندرہ کھلاڑی پاکستانی ٹیم میں شرکت کریں گے جن کا پہلے اعلان ہوچکا ہے۔ کئی دنوں سے جاری قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں۔ بدھ سے پاکستان سمیت تمام ٹیموں کا سپورٹ پریڈ بدھ سے شروع ہورہا ہے۔11فروری اس حوالے سے آخری تاریخ تھی۔ ٹورنامنٹ کے قوانین کے مطابق اگر کسی ٹیم کو انجری کی وجہ سے متبادل کھلاڑی کو شامل کرنا ہے تو اس کا فیصلہ ٹیکنیکل کمیٹی کرے گی۔

اسپورٹس سے مزید