• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک شکست کے بعد اسپنرز کی کمی پر بات نہیں کرسکتے، طیب طاہر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستانی بیٹسمین طیب طاہر نے کہا کہ ایک میچ ہارنے سے اسپنرز کی کمی پر بات نہیں کرسکتے۔ ہمارے بولرز دنیا کے ٹاپ بولر ہیں۔ ان کنڈیشن میں فاسٹ بولر کو ریورس سوئنگ مل سکتی ہے۔ گراؤنڈز اچھے بنے ہیں ، لاہور میں لائٹس کا لاہور میں کوئی مسئلہ نہیں تھا ۔ راچن رویندرا کو بال سیدھی لگی اس میں لائٹ وجہ نہیں تھی ۔ پریس کانفرنس میں ان کہنا تھا کہ جب میری بیٹنگ آتی ہے تو اوور کم رہ جاتے ہیں، ٹیم پلان کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔ نیوزی لینڈ سے شکست سے بہت کچھ سیکھا، سیریز چیمپئنز ٹرافی کیلئے تیاری میں معاون ثابت ہوگی، کوچز اندازہ لگا رہے ہیں کہ ہم نے کس شعبے میں غلطیاں زیادہ کیں۔ صرف بابراعظم ہی نہیں، ہر کھلاڑی کی کارکردگی اہم ہوگی، جنوبی افریقہ کے خلاف میچ بہت اہمیت حاصل کر گیا ہے، فتح پا کر فائنل میں جگہ بنانے کی کوشش کریں گے۔جب جیتتے ہیں تو اعتماد ملتا ہے۔ٹیم انتظامیہ کی طرف سے کوئی ایسی بات نہیں ہوتی کہ آپ کو اتنے موقع ملیں گے۔

اسپورٹس سے مزید