• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا میں قسمت آزمانے والے عثمان قادر کے پاکستان سے گلے شکوے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماضی کے عظیم لیگ اسپنرعبدالقادر کے بیٹے ،اور پاکستان کے انٹر نیشنل کرکٹر عثمان قادر نے آسٹریلیا میں قسمت آزمارہے ہیں، انہوں نے پاکستان سے گلے شکوے کیے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ شاداب خان ، محمد نواز اور اسامہ میر کی طرح مجھے بھی مسلسل مواقع ملتے تو میں کچھ مختلف کر پاتا ، پہلی دو سیریز اچھی کرنے کے باوجود مجھے باہر بٹھا دیا گیا ، پسند ناپسند زیادہ ہوتی ہے ، میں نے اب آسٹریلیا میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا ہے یہاں رہوں گا اور کھیلوں گا۔ ہو سکتا کہ اگلے سال مجھے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلتا ہوں دیکھیں۔

اسپورٹس سے مزید