کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کو ایک اور آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی مل گئی۔ذرائع کے مطابق پاکستان اس سال آئی سی سی ویمنزورلڈ کپ کوالیفائرز کی میزبانی کرے گا ، کوالیفائرز اپریل میں مختلف شہروں میں ہوں گے ایونٹ میں پاکستان، بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز ، آئرلینڈ ، اسکاٹ لینڈ اور تھائی لینڈ کی ٹیم شریک ہوں گی ، کوالیفائرز کی دو ٹیمیں اس سال بھارت میں ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کریں گی ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ایونٹ کے حوالے سے باضابطہ تفصیلات جلد جاری کرے گی۔