• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹیم ہارے یا جیتے، سپورٹ کریں، چیئرمین بورڈ محسن نقوی


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نےکہا ہے کہ ٹیم ہارے یا جیتے اُس کو سپورٹ کریں، جس طرح پچھلے نتائج دیے ویسے ہی آگے بھی نتائج ملیں گے، پی سی بی کو رضوان، ٹیم اور سلیکشن ٹیم پر پورا بھروسہ ہے۔ کپتان محمد رضوان نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے سخت محنت کریں گے ، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ، قوم کی دعاؤں کی ضرورت ہے ، وہ منگل کی شام نیشنل اسٹیڈیم کی تعمیر میں حصہ لینے والے مزدوروں کے اعزاز میں خصوصی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ محسن نقوی نے کہا کہ کراچی والوں آپ کا اسٹیڈیم بہت بہتر ہوگیا ہے، سندھ حکومت اور میئر کا سپورٹ پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے اسٹیڈیم کا کام مکمل کرنے پر مزدوروں کو خراج تحسین پیش کیا ، ان کے ساتھ فرداً فرداً ملاقات کی اور بدھ کو پاکستان اور جنوبی افریقاکا میچ دیکھنے کی دعوت دی ۔ محسن نقوی نے کراچی میں بھی مزدور کو موبائل فون دینے کا اعلان کردیا۔

اسپورٹس سے مزید