• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 21مقدمات درج کرلیے

ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں21مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ بستی ملوک کے علاقے محمد رفیق سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی و موٹرسائیکل چھین کر فرار،تھانہ نیوملتان کے علاقے شہزاد عنصر سے مسلح ملزمان نقدی و موبائل چھین لیا ،تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے حمید اللہ سے ملزمان جھپٹا مارکر موبائل لے گئے ،تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے شاہ زیب خان سے نامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پر دو لاکھ نوے ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے ،تھانہ گلگشت کے علاقے کاشف سے مسلح ڈاکووں نے موٹرسائیکل و موبائل چھین لیا ،تھانہ بی زیڈ کے علاقے حمزہ کا موبائل چھین کر ملزمان فرار جبکہ کاشف ،افضل ، راشد ،امام خان ، حاجی محمد ،شہباز ، شفیق ، ماجد ،زوہیب ،کاشف ،غضنفر علی ،سلمان ،علی رزاق ، ملک ضیا ،نواز ، محمد رضوان ، محمد ارشد ،محمد حسین اور طیب طاہر کی نقدی ،طلائی زیورات ،موٹرسائیکلیں ،موبائلزفونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید