کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ اسلام آباد میں پولیس کی جانب سے وکلاء کی ریلی پر لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ وکلاء ایسی منفی ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہونگے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاہےکہ گذشتہ روز اسلام آباد میں وکلاء کو سپریم کورٹ کے احاطے اور شاہراہ دستور سے گزرنے پر روکنے کی خاطر حکومت کی جانب سے اس علاقہ کا گھیرا کرکے راستے بند کرنا عوام کو مشکلات میں ڈالنا اور پھر وکلاء کی جانب سے اس موقع پر 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف وکلاء کی ریلی پر پولیس کی جانب سے بلاجواز لاٹھی چارج اور کراچی بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری رحمن کورائی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات قابل مذمت عمل ہے۔پولیس کی جانب سے وکلاء پر لاٹھی چارج سے ثابت ہوگیا ہےکہ حکومت اور اسلام آباد انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے۔