• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شب برأت 14شعبان المعظم مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)شب برأت 14شعبان المعظم کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی فرزندان اسلام شب برأت کے اجتماعات میں اللہ تعالیٰ کے حضور گناہوں سے توبہ،ملک وقوم کی سلامتی، عالم اسلام کی سربلندی،کشمیر وفلسطین کی آزادی اور اپنے مرحومین کی مغفرت و بلندی درجات کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں گے اس بابرکت شب کی مناسبت سے اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ سرکاری و نجی ٹی وی چینلز سے بھی خصوصی پروگرام ٹیلی کاسٹ کیے جائیں گے۔
کوئٹہ سے مزید