• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کوریا میں اسکول ٹیچر نے 8 سالہ بچی کو چاقو مار کر قتل کردیا

کراچی(نیوزڈیسک) جنوبی کوریا میں اسکول ٹیچر نے 8سال کی بچی کو چاقو کے وار سے قتل کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ ڈیجیون شہر کے ایک اسکول میں پیش آیا جہاں 40 سالہ خاتون ٹیچر نے بچی کو چاقو سے قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ ٹیچر نے بچی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جو خودساختہ زخموں کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید