• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبیا، کشتی میں سوار 63 میں سے 37 پاکستانیوں کو بچا لیا گیا، 16 لاشیں برآمد، 10 لاپتہ

اسلام آباد (اے پی پی)لیبیا، کشتی میں سوار 63 میں سے 37 پاکستانیوں کو بچالیا گیا ، 16 لاشیں برآمد، 10 لاپتہ، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ لیبیا کے ساحل پر کشتی الٹنے کی خبر کے بعد طرابلس میں پاکستانی سفارتخانے کی ایک ٹیم نےزاویہ شہر میں اسپتال کا دورہ کیا، مقامی حکام سے ملاقات کے بعد معلومات اکٹھی کی گئیں، ترجمان کے مطابق زندہ بچ جانے والوں میں ایک اسپتال اور 33 پولیس کی تحویل میں ہیں ۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق کشتی میں 63 پاکستانی سوار تھے، اب تک 16 لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور ان کی پاکستانی شہریت کی ان کے پاسپورٹس کی بنیاد پر شناخت کی گئی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق 37 افراد زندہ بچ گئے ہیں جن میں سے ایک اسپتال جبکہ 33 پولیس کی تحویل میں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں 10 کے قریب پاکستانی لاپتہ ہیں، زندہ بچ جانے والوں میں سے تین طرابلس میں ہیں اور سفارت خانہ ان کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ طرابلس میں سفارت خانہ مزید معلومات اکٹھا کرنے اور مقامی حکام سے رابطہ برقرار رکھنے کے عمل میں ہے۔

اہم خبریں سے مزید