• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری کی پرتگال کے صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے لزبن میں پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا سے صدارتی محل میں ملاقات کی ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیااور مختلف شعبوں میں تعاون مزید گہرا کرنے کی ضرورت پر زوردیا، صدر مملکت کی پرتگال کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ۔ پرتگالی صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا نے صدارتی محل آمد پر صدر آصف علی زرداری کا پرتپاک استقبال کیا،دونوں رہنماؤں کا دوطرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال، مختلف شعبوں میں تعاون مزید گہرا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان پرتگال کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید