کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستانی انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لئے سعودی عرب کی مارکیٹ کھل گئی‘پاکستانی آئی ٹی کمپنیاں جارحانہ انداز میں نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیک مارکیٹس خاص طور پر سعودی عرب میں اپنا کا م بڑھا رہی ہے اور اس مقصدکے حصول کے لئے100 سے زائد پاکستانی آئی ٹی کمپنیاںسالانہ ٹیکنالوجی ایونٹLEAP 2025 میں شرکت کر رہی ہیں جو سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والے دنیا کے بڑے ٹیک تجارتی میلوں میں سے ایک ہے۔ پاکستان سےایک ہزار سے زائد مندوبین کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں جن میں تاجر، سرکاری اہلکار، سرمایہ کار، برآمد کنندگان اور مقررین شامل ہیں جو کہ کمپنیوں اور مدوبین دونوں کے لحاظ سے LEAP میں پاکستان کی اب تک کی سب سے زیادہ شرکت ہے۔