• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FIA ڈائریکٹر لاہور سمیت چار بڑے عہدے مستقل سربراہوں سے محروم

کراچی (اسد ابن حسن) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی جو انتہائی حساس معاملات کی تفتیش اور مقدمات درج کرتی ہے اسکے چار اہم اور اعلی ترین عہدے مستقل سربراہوں سے محروم ہیں۔ سب سے پہلے ڈائریکٹر آپریشن سائبر کرائم ساؤتھ کا عہدہ آٹھ ماہ سے خالی رہا اس پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ مجاہد اکبر کو لک افٹر چارج سونپے رکھا گیا۔ گزشتہ ہفتے ان کو اس عہدے سے ہٹا تو دیا گیا مگر نیا چارج بھی ایک دوسرے افسر کو لک افٹر ہی تقویض کیا گیا ہے۔ دوسرا چارج ڈائریکٹر لاہور کا ہے جو پانچ ماہ سے خالی ہے کیونکہ اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وہاں تعینات ڈائریکٹر سرفراز ورک کو عہدے سے ہٹا دیا تھا اور ان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ مگر نہ تو انہوں نے چارج چھوڑا، نہ کسی نئے ڈائریکٹر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اپنے پرانے حکم نامے کو منسوخ کیا۔
اہم خبریں سے مزید