اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پیمرا نے دفاعی تجزیہ کاروں کی ٹی وی پروگرامز میں شرکت آئی ایس پی آر کی اجازت سے مشروط کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیاجس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے پیمرا نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست نمٹا دی، منگل کو کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ایڈووکیٹ کی درخواست کی سماعت کے دوران پیمراکی جانب سے نوٹیفکیشن واپس لئے جانے سے متعلق عدالت کو آگاہ کر دیا گیا۔ اس پر جسٹس بابر ستار نے کہا کہ پیمرا کی جانب سے نوٹیفکیشن واپس لینے پر درخواست گزار مطمئن ہیں اس لئے درخواست نمٹا دیتے ہیں۔