کراچی (افضل ندیم ڈوگر) متحدہ عرب امارات، سعودی عرب سمیت 7 مختلف ملکوں سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 34 پاکستانیوں کو بے دخل کرکے کراچی بھیجا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے 3 بلیک لسٹ سمیت 5 افراد کو بے دخل کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات میں امیگریشن سے انکار کرکے ایک کو واپس بھیج دیا۔ 11 کو جیلوں سے رہا کرکے، 4 کو زائد المیاد قیام پر ڈی پورٹ کیا گیا۔ بے دخل دو پاکستانی آئی بی ایم ایس میں بلیک لسٹ تھے۔