کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ہیوی ٹریفک جلائے جانے کے واقعات کے خلاف ٹرانسپورٹرز نے احتجاج کرتے ہوئےمنگل کو شہر کے داخلی راستے بند کردیے جسکے باعث پورٹ قاسم، حب چوکی اور نیو سبزی منڈی کے مقام پر سڑک پر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہو گئی۔ احتجاج کے باعث دیگر شہروں سے کراچی آنے والوں کو مشکلات کا سامنا رہا ٹرانسپورٹر نے حکومت سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ڈمپراینڈآئل ٹینکرایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ شہر میں15 مختلف ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنزاحتجاج میں شامل ہیں۔