کراچی( افضل ندیم ڈوگر ) پاکستانی لڑکے کی محبت میں کراچی آکر 120دن تک خواری کے بعد وطن واپس روانہ کی گئی امریکی خاتون کی دبئی کی سڑکوں پر پاکستانی نوجوانوں کے ساتھ ویڈیوز سامنے آرہی ہیں، جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ اونیجا اینڈریو رابنسن نے کراچی سے دبئی جا کر نیویارک کی پرواز چھوڑ دی تھی اور وہ تب سے دبئی میں ہیں۔ ایک ویڈیو میں پاکستانی نوجوانوں کے ساتھ ویڈیوز اور سیلفیاں بناتے نظر آرہی ہیں کچھ ویڈیوز میں وہ پاکستانیوں کو دیکھ کر شیم شیم کہتی دکھائی دیتی ہے۔ خاتون کی یہ ویڈیو 9 فروری کے بعد کی ہیں۔ اونیجا رابنسن کراچی سے 7 فروری کی رات پرواز ای کے 603 سے دبئی روانہ ہوئی تھیں۔ اس نمائندے کے پاس خاتون کے دونوں بورڈنگ پاس موجود ہیں۔