• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن لیڈر کی تقریر، حکومتی ارکان کا احتجاج، اسپیکر نے کارروائی حذف کر دی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں منگل کے روز بالآخر اپو زیشن لیڈر عمر ایوب خان کو تقریر کرنے کا موقع مل گیا،ا سپیکر ایاز صادق نے کارروائی کے آغاز میں ہی عمر ایوب خان نے کہا کہ مارے ارکان کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں،حا لات ایسے نہیں کہ مذاکرات کئے جائیں کو پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنے کا موقع دیا لیکن تقریر کے دوران انہوں نے بعض قابل اعتراض ر یمارکس دئیے تو حکومتی ارکان نے شدید احتجاج کیا جس پر سپیکر نے کارروائی حذف کر دی ۔ عمر ایوب جونہی اپو زیشن لیڈر نے تقر یر ختم کی تو پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی نے ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی شروع کردی،اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا چاہتا ہوں،ہماری رکن انیقہ بھٹی کے گھر چھاپہ مارا گیا۔ ہمارے ایم این اے احمد چٹھہ کے والدسابق سپیکر حامد ناصر چٹھہ کے گھر چھاپہ مارا گیا،ہمارے ساتھیوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے، بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ پر توشہ خانہ ٹو کا ناجائز کیس بنایاگیا۔
اہم خبریں سے مزید