کراچی (اسد ابن حسن) وزارت داخلہ نے سابق ڈی جی ایف ائی اے اور موجودہ ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس بیورو رائے طاہر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو ایف ائی اے کے اہم کیسز خاص طور پر انسانی اسمگلنگ سے متعلق کیسز اور انکوائریز کا اڈٹ کرے گی۔ پہلے مرحلے میں سب سے پہلے کمیٹی گجرانوالہ زون کا دورہ کرے گی۔ کیونکہ انسانی اسمگلنگ سب سے زیادہ گجرانوالہ زون میں ہوتی ہے۔