کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر افتخار عالم، ڈپٹی پارلیمانی طحہ احمد نے منگل کو بہادر آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے سب سے بڑے شہر میں ڈمپرز دندناتے پھر رہے ہیں شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں شہر میں لاقانونیت عروج پر ہے، وقت آگیا ہے کہ سندھ پر قابض کرپٹ ترین لوگوں کیخلاف کاروائی اور ان کی کرپشن کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے، ڈی آئی جی ٹریفک کو ان کے عہدے سے ہٹایا جائے۔اس موقع پر دیگر اراکین اسمبلی بھی موجود تھے۔افتخار عالم نے کہا کہکراچی کے شہریوں کو معاشی، معاشرتی، سماجی قتل عام ہو رہا ہے۔