اسلام آ باد (رانا غلام قادر )وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ، نوٹیفیکیشن جاری ۔ پولیس سروس کے گریڈ 21 کے او ایس ڈی جواد احمد ڈوگر کو قومی انسداد دہشت گردی اتھارٹی (NACTA)،ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گریڈ19کے افسر حافظ محمد سعد نواز قیصرانی کو تبدیل کرکے وزارت مواصلات کے ذ یلی ادارے نیشنل ہا ئی وے اتھا رٹی میں تعینات کیا گیا ۔ پنجاب حکومت میں تعینات پا کستان ایڈمنسٹر یٹو سروس کی گریڈ18کی افسر مس انعم فاطمہ کو تبدیل کرکے ڈیپوٹیشن پر وفاقی ترقیاتی ادارہ میں تعینات کیا گیا ۔